
لکسمبرگ : یورپی یونین کے اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے کو معطل کرنے کی تجویز جرمنی اور اٹلی نے مسترد کر دی۔ لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اسپین، سلووینیا اور آئرلینڈ نے اسرائیل کے ساتھ ایسوسی ایشن معاہدہ معطل کرنے پر بحث کی درخواست کی تھی۔ یہ مطالبہ غزہ میں جاری جنگ اور مغربی کنارے میں بڑھتے تشدد کے پس منظر میں سامنے آیا۔ تاہم جرمنی اور اٹلی نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے اسے آگے بڑھنے سے روک دیا۔ جرمن وزیر خارجہ یوہان وڈے فل نے اس تجویز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اس بات پر اصرار کیا کہ اسرائیلی فورسز کی طرف سے روزانہ تشدد کی اطلاعات کے باوجود مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔


































