
دمشق : شام میں تکفیری گروپ تحریرالشام کی حکومت نے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے یوم وفات پر روضہ کو سیاہ پوش کرنے
کرنے پر پابندی لگادی۔ روضہ کے متولی احمد السلمان کا کہنا ہے کہ اس سال صرف حرم مطہر کے گنبد کا پرچم تبدیل کر کے کالا پرچم لہرایا گیا جبکہ حرم کے صحنوں اور شبستانوں کو سیاہ پوش نہیں کرنے دیا گیا۔ حکومت نے حضرت رقیہ (سکینہ) کے روضہ کے گنبد پر بھی سیاہ پرچم لگانے کی اجازت نہیں دی۔


































