Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایڑیاں پھٹنے کے مسائل سے نجات دلانے کے ٹوٹکے

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ایڑیاں پھٹنے یا اس جگہ کی کھال سخت ہونے کے مسائل کافی عام ہوجاتے ہیں۔آج کے مصروف طرز زندگی کے باعث بیشتر افراد سارا دن چلتے پھرتے گزارتے ہیں جس کے نتیجے میں جلدی مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔مٹی سے براہ راست رابطہ پیر کی جلد کو جسم کے دیگر حصوں کے مقابلے میں بہت جلد خشک کردیتا ہے۔
جب موسم سرما میں درجہ حرارت کم ہوتا ہے تو یہ مسئلہ بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں ایڑیوں کی جلد پرتوں کی شکل اختیار کرلیتی ہے اور پھر ایڑیاں پھٹنے کے نتیجے میں تکلیف اور عدم اطمینان کا احساس ہوتا ہے۔تاہم آپ اس مسئلے سے نجات گھر بیٹھے چند عام چیزوں کی مدد سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
متاثرہ حصے کی نمی بحال کرنا:
اس مسئلے کی ایک بڑی وجہ جلد میں مناسب نمی کی کمی ہوتی ہے، جلد کو نم رکھنا اسے خشک ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس مقصد کے لیے موئسچرائزر کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے، پیروں کے تلوں اور ایڑیوں پر دن میں دوبار اس کااستعمال پیروں کی جلد کو سخت اور خشک ہونے سے روکتا ہے۔
شہد اور پانی:
یہ دونوں ہر گھر میں ہی موجود ہوتے ہیں، گرم پانی میں شہد کو مکس کریں اور اپنے پیروں کو اس میں ڈبو دیں، پھر نرمی سے متاثرہ حصے کو رگڑیں، شہد جلد کی قدرتی نمی بحال کرنے کا کام کرتا ہے۔
پیروں کی صفائی:
جب پیروں کی جلد خشک ہوتی ہے تو یہ ضروری ہے کہ انگلیوں کے درمیانی حصے کو صاف کرکے مٹی اور سیلن کپڑے سے دور کریں، وہاں موجود سیلن مختلف قسم کے انفیکشن کا باعث بنتی ہے۔
ہلدی اور تیل کی مالش:
ہلدی میں تیل کو ملا کر متاثرہ حصے میں مالش کرنا پھٹی ہوئی ایڑیوں میں نمی بحال کرتا ہے، جبکہ سوجن یا درد میں کمی بھی لاتا ہے۔ اس کو معمول بنالینا پیروں میں خون کی گردش بڑھا کر جلد کو مسائل سے دور رکھتا ہے۔
جرابوں کا استعمال:
ننگے پیر چلنا پیروں کو بیکٹریا اور مٹی کا آسان شکار بنا سکتا ہے، اسے آلودگی اور مٹی سے تحفظ دینے کے لیے کاٹن کی جرابوں کا استعمال اچھا ہے۔
لیموں اور جرابیں:
سب سے پہلے ایک بڑے سائز کے لیموں کو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پھر اس کا عرق نکال لیں۔آپ کو تمام عرق نکالنا ہوگا تاہم اس کے اندرونی گودے کا تھوڑا بہت حصہ دونوں ٹکڑوں میں چھوڑ دیجیئے گا۔اب دونوں ٹکڑوں کو ایڑیوں کے نیچے رکھ دیں اور دب جانے پر فکر مت کریں۔اب ان ٹکڑوں سمیت پیروں پر موزے چڑھالیں اور آدھے گھنٹے تک لیموں کے ٹکڑوں کو ایڑیوں سے چپکے رہنے دیں۔
پانی زیادہ پینا شروع کردیں:
جب ایڑیاں پھٹتی ہیں تو یہ اچانک نہیں ہوتا درحقیقت یہ جسم میں پانی کی کمی کا نتیجہ بھی ہوتا ہے، تو مناسب مقدار میں پانی پینا یقینی بنانا بھی اس مسئلے کو جلد حل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ خشک موسم میں جلد زیادہ متاثر ہوتی ہے اور پانی پینے کی عادت جلد پھٹنے نہیں دیتی۔
پیٹرولیم جیلی سے گریز:
ایڑیاں پھٹنے پر اکثر افراد پیٹرولیم جیلی کا استعمال کرتے ہیں مگر ایسا کرنے سے گریز کرنا چاہئے، ویسے تو یہ نمی کم نہیں ہونے دیتی مگر یہ نمی برقرار رکھنے کا عمل بھی متاثر کرتی ہے۔ پیٹرولیم جیلی کو جلد صحیح طرح جذب نہیں کرپاتی، اس کی بجائے کریم یا لوشن زیادہ بہتر انتخاب ہے۔
بند جوتوں کا استعمال:
سینڈل یا ایسے جوتے جن میں بیک اوپن ہو، وہ بھی ایڑیاں پھٹنے کا باعث بنتے ہیں بلکہ اسے بدترین بناسکتے ہیں، تو بند جوتوں کا استعمال اس سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular