
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاک ایران سرحد مندپشین پر تجارت کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ اور بجلی ترسیلی لائن کا افتتاح کر دیا۔ بارڈر مارکیٹ کے قیام سے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، منصوبے سے اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی، حکومت مزید 5 بارڈر مارکیٹس پر کام کر رہی ہے جن کو جلد تجارت کیلئے کھول دیا جائے گا۔
دونوں سربراہان نے 100 میگاواٹ گبد-پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کیا۔ گبد-پولان ٹرانسمیشن لائن ریکارڈ مدت میں تعمیر ہوئی، اس ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران کم لاگت بجلی کی مجموعی مقدار 204 میگاواٹ ہوگئی ہے. جس سے بلوچستان میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوا۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور ایرانی صدر کے مابین غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی۔


































