Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

معیشت کی سمت درست ہے، افغانستان کے معاملے پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری معیشت کی سمت درست ہے جس پر چینی قیادت نے بھی اعتماد کا اظہار کیا، افغانستان کے معاملے پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سابق سفیروں اور صحافیوں سے خصوصی نشست میں کہا کہ صدر پیوٹن سے میری ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی، انہوں نے کہا کہ روس میں کوئی اسلامو فوبیا نہیں۔ میرے دورہ روس پر مسجد میں ایک پروگرام رکھا گیا ہے۔ افغانستان پر چین اورپاکستان میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے، وہاں انسانی بحران روکنے کیلئے سب متفق ہیں، صرف امریکہ کی رائے مختلف ہے۔ افغانستان میں حالات خراب ہوئے تو امریکا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین میں فیصلہ ہونے کے بعد اس پر مکمل عملدرآمد ہوتا ہے، صدر شی جن پنگ کا گراف اوپر جانےکی وجہ وزیروں کی سطح پر 400 لوگوں کا احتساب کرنا ہے۔ ہمیں 18ویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے، بل پاس کرانے کیلئے اکثریت کی ضروت ہوتی ہے۔ ہم قومی اسمبلی سے بل پاس کراتےہیں توسینیٹ میں پھنس جاتے ہیں۔ ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئیں مگر سندھ اور پنجاب میں الگ الگ قیمت پر گندم بک رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular