
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جبکہ یہ بھی بتایا کہ آئندہ بجٹ تک انکی قیمتوں میں کوئی اضافہ بھی نہیں کیا جائے گا۔قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10، 10 روپے کمی کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے 5 روپے فی یونٹ بجلی بھی سستی کرنے کا اعلان کیا جبکہ یہ بھی کہا کہ آئندہ بجٹ تک پٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شور مچایا گیا کہ بڑی مہنگائی آگئی ہے اس حکومت کو گرادو، پیپلز پارٹی کے دور میں 2008 سے 2012 تک 13.6 فیصد مہنگائی رہی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے پہلے دور میں 71 سے لیکر 77 تک 13.9 فیصد مہنگائی ہوئی جبکہ دوسرے میں 8.3 فیصد اور تیسرے دور میں 11.6 فیصد مہنگائی ہوئی۔مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت سے متعلق انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پہلے دور میں 10.7 فیصد منہگائی ہوئی۔ ہمارے ساڑھے 3 سال میں 8.5 فیصد مہنگائی ہوئی۔


































