
تہران: ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو خبردار کیا ہے کہ گرتے ہوئے تیل کے ذخائر اور بڑھتی ہوئی بانڈ ییلڈز نے امریکی حکومت پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ محمد باقر قالیباف نے کہاکہ امریکا کے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور چار دہائیوں کی کم ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب امریکی دس سالہ ٹریژری بانڈز کی ییلڈ میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے قرض لینے کی لاگت بڑھ رہی ہے۔


































