Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

آزادی صحافت کا دن: ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام

جینیوا: آزادی صحافت کے عالمی دن پر غزہ میں اسرائیل کی بربریت اور تباہ کاریوں کی ہر لمحہ رپورٹنگ کرنے والے فلسطینی صحافیوں کو ’ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی کلچرل ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے صحافیوں کو فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے حملے کی کوریج کرنے پر 2024 کے یونیسکو/ گیلرمو کینو ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یونیسکو کے مطابق 1997 سے ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے دنیا بھر میں، خاص طور پر مشکل اور خطرناک حالات میں، آزادی صحافت کے فروغ اور دفاع کے لیے قابل ذکر کوششیں سرانجام دیں۔ اس حوالے سے میڈیا پروفیشنلز کی انٹرنیشنل جیوری کے سربراہ ماریشیو وائیبل نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں جو مشکل حالات کے باوجود ہمت اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی نے یکم مئی کو کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر حملے شروع ہونے کے بعد سے 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 100 سے زائد فلسطینی صحافی اور میڈیا کارکن بھی شامل ہیں.
فلسطین 2024 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں 180 ممالک میں سے 157 ویں نمبر پر ہے، خاص طور پر صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے یہ نچلے 10 ممالک میں شامل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular