
اسلام آباد : صدر عارف علوی نے نئی مثال قائم کردی پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست دائر کر دی. صدرمملکت بغیر پروٹوکول اور سیکیورٹی اپنی گاڑی خود چلاکر انسداد دہشتگردی عدالت پہنچے کہتے ہیں ہمارے یہاں امیر غریب کے لیے انصاف کا معیار یکساں نہیں ،کیس میں استثنا نہیں لینا چاہتا، ملکی قانون مجھے استثنا دیتا ہے جس کو میں ختم کرتاہوں ،یہاں کسی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے، صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ مجھے پتہ چلا کہ عدالت فیصلہ لکھنے لگی ہے تو پیش ہوگیا،عدالت میں جب تک سب برابر نہیں ہونگے انصاف دیر سے ملے گا، پوری عدلیہ سے درخواست ہے کہ فیصلے جلدی ہوں، عارف علوی نے کہا کہ فیصلے جلدی نہ ہوں تو نسلیں مقدمے لڑتی رہتی ہیں.


































