
وارسا : پولینڈ کی حکومت نے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ کے باجود صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو گرفتار کرنے سے انکار کردیا۔
پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ یہودیوں کی سالانہ تقریب کے موقع نیتن یاہو سمیت پولینڈ کی سرزمین پر کسی اسرائیلی نمائندے کے لیے کوئی مشکل پیدا نہیں کی جائے گی نہ ہی گرفتاری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 27 جنوری 2025 کو ہونے والی تقریبات میں اسرائیل کے رہنماؤں کی محفوظ شرکت کو یہودی قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے ایک حصے کے طور پر سمجھتی ہے۔ وزیراعظم نیتن یاہو اگر چاہیں تو وہ با سہولت اور تحفظ کے ساتھ اس سالانہ تقریب میں شرکت کر سکیں۔ انہیں پولینڈ میں فوجداری عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے باوجود کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ پولینڈ میں اوشوٹز کے مقام پر بنائے گئے نازی کیمپ میں یہودیوں کی ہلاکتوں کے سلسلے میں یہودی اپنی مظلومیت کو زندہ رکھنے کے لیے ہر سال آتے ہیں۔


































