Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

جاسوسی کا الزام، پولینڈ نے روس کے 45 سفارت کار ملک بدر کردئے

وارسا : پولینڈ نے روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 45 سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا۔ پولینڈ کے وزیر داخلہ مارئیس کامنسک نے میڈیا کو بتایا کہ سفارت کاروں کے بھیس میں 45 روسی جاسوسوں کو ملک بدر کردیا اور اپنے ملک میں روس کے اسپیشل سروسز نیٹ ورک کو ختم کر رہے ہیں۔قبل ازیں پولینڈ کے انٹیلی جنس ادارے کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ روس کے 45 سفارت کاروں نے سفارتی سرگرمیوں کی آڑ میں پولینڈ کی جاسوسی کی جس کے مکمل شواہد موجود ہیں۔ وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روسی سیکرٹ سروس کے لیے جاسوسی کرنے کے شبے میں ایک پولش شہری کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو وارسا رجسٹری آفس کے آرکائیوز میں کام کرتا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular