
تل ابیب: اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کے اخراج کے منصوبے زیر غور ہیں اور اسرائیل فی الحال رفح کراسنگ کھولنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
اسرائیلی اخبار میکوریشن سے گفتگو میں ہکابی نے بتایا کہ فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے کا موقع دیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ دیگر ممالک انہیں قبول کریں۔ ہکابی نے بتایا کہ متعدد ممالک سے بات چیت ہوئی ہے، لیکن کوئی انتظام اس کے بغیر نہیں ہوا. ہکابی نے حماس کے ہتھیار جمع کرنے اور اسرائیلی فوجیوں کی لاشوں کی واپسی کو واشنگٹن کی اولین ترجیحات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رفح کراسنگ کھولنے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ہے۔ مغربی کنارے میں اسرائیل کی توسیع اور 19 نئی بستیاں قائم کرنے کے اقدامات کو ٹرمپ انتظامیہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں سمجھتی۔ ہاکبی نے فلسطینی ریاست کے قیام کے امکان کو مسترد کیا اور اسے صرف خیال قرار دیا چاہے امریکی صدر کوئی بھی ہو۔


































