
تل ابیب : اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپوں پر قبضے کے منصوبے تیار کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ اسرائیلی انٹیلی جنس ویب سائٹ والا کے مطابق اسرائیل کاٹز نے فوج کی سینٹرل کمانڈ کو پناہ گزین کیمپوں پر قبضے کے عملی منصوبے بنانے کا حکم دیا ہے۔ منصوبوں کا مقصد ان کیمپوں میں موجود اس مسلح ڈھانچے کو ختم کرنا ہے جسے اسرائیل سکیورٹی خطرہ قرار دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کارروائیاں جنین پناہ گزین کیمپ میں جاری آپریشن کی طرز پر ہوں گی، جہاں اسرائیلی فوج نے داخل ہو کر مکینوں کو بے دخل کیا اور بڑی تعداد میں گھروں کو مسمار کیا۔ رپورٹ کے مطابق ان کیمپوں میں مستقل فوجی موجودگی قائم کی جائے گی۔


































