تقوی اور نظم،امام علیؑ کی نگاہ میں
”میں تمہیں تقوی اور اپنے کاموں کو نظم کے ساتھ انجام دینے کی وصیت کرتا ہوں۔”
مختصر شرح
نظم: قوانین کا خیال رکھنا، بھائی چارے اور سخاوت کا پابند ہونا، لالچ نہ کرنا، دوسروں کے حق کا خیال رکھنا، اپنے اور دوسروں کے وقت کا خیال رکھنا، یہ ساری نظم کی مثالیں ہیں۔
نظم کی ایک بڑی مثال یہ بھی ہے کہ معاشرے میں ہمارے رویوں میں اور ہمارے افکار، عقائد اور نعروں میں ربط موجود ہو۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ

































