Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سانحہ پشاور: خودکش حملہ آور افغان مہاجر تھا, منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، پولیس

پشاور : خیبرپختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ پشاور کی مسجد میں خودکش حملہ کرنے والا دہشت گرد افغان پناہ گزین تھا جو حملے کی تربیت لینے واپس افغانستان چلا گیا تھا، حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان میں کی گئی پولیس کے دو سینئر حکام نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو کہا کہ خودکش حملے کی تیاری افغانستان میں ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آور افغان شہری تھا جس کی عمر 30 برس سے زائد تھی اور وہ کئی دہائیوں قبل اپنے خاندان کیساتھ پاکستان منتقل ہوگیا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ خودکش بمبار افغانستان گیا جہاں اس نے تربیت حاصل کی اور اپنے اہلخانہ کو بتائے بغیر واپس آگیا۔ انہوں نے بتایا کہ داعش خراسان ہمارے لئے بڑا خطرہ بن رہی ہے، یہ لوگ افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں تاہم پاکستان میں ان کے سلیپر سیلز موجود ہیں۔ طالبان نے اس حوالے سے فوری طور پر رد عمل دینے سے گریز کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular