
کراچی : ملی یکجہتی کونسل سندھ نے پشاور سانحے کو مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پہلے کی طرح اب بھی اتحاد امت کو برقرار رکھتے ہوئے اغیار کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے، صوبائی صدر اسداللہ بھٹو کی قیادت میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین کے دفتر پہنچ کر صوبائی رہنما علامہ باقر عباس زیدی ودیگر قائدین سے ملاقات کی علامہ باقرعباس زیدی نے کہاکہ ہماری اصل پہچان مسلمان ہے،ملت جعفریہ نے پہلے بھی اتحاد امت کو قائم رکھا ہے، ہم ہرقسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔


































