
پشاور: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وفد نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا دورہ کیا اور پولیس لائنز مسجد دھماکے کے زخمیوں کی عیادت اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وفد نے زخمیوں کو گلدستے پیش کیے۔ وفد میں صوبائی صدر خیبرپختونخواہ علامہ جہانزیب علی جعفری جامعہ شہید عارف حسین الحسینی کے اساتذہ اور دیگر شامل تھے۔


































