
پشاور : پشاور سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کوچہ رسالدار خودکش حملے میں ملوث ایک اور دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا. پولیس کےمطابق مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد خالد، دانیال، حسن شاہ اور دیگر ساتھیوں نے علاقہ تھانہ ارمڑ کے ایک مکان میں پناہ لی ہوئی ہے، آپریشن ٹیموں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر اچانک چھاپہ مارا، دہشت گردوں اور آپریشن ٹیموں کے مابین دو گھنٹے سے زائد تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، مقابلہ میں انتہائی مطلوب دہشت گرد دانیال ہلاک جبکہ دو تین دہشت گرد فرار ہوگئے. ہلاک دہشت گرد کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے تھا، پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد کوچہ رسالدار دھماکہ، PASI نعمان خان، ASI امتیاز خان ، ٹریفک وارڈنز کی ٹارگٹ کلنگ اور جلوزئی موبائل وین پر حملہ کرنے میں ملوث تھا، دہشت گرد ستنام سنگھ اور پادری ولیم سراج کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔


































