اسرائیل سے ساز باز کرنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،آیت اللہ قاسم
مناما (نیوز ڈیسک) بحرین کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا ہے کہ فلسطین اور مسجد الاقصی کی آزادی صرف مزاحمت کے ذریعہ ہی ممکن ہے، یوم القدس کی مناسبت سے اپنے خطاب میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے مسلم علما اور دانشوروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالی کے دین اور امت مسلمہ کے مفادات کی حفاظت کے لئے فلسطینی مسلمانوں کا بھر پور ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصی اور فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں امت مسلمہ کو اپنی تمام توانائیوں اور صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے، آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بعض عرب حکومتوں کے بزدلانہ اور منافقانہ موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرنے والی عرب ریاستوں کی غداری کو مسلمان اور عرب عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے، استقامت، پائیداری اور مزاحمت مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے ۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- استقامت اور مزاحمت مسئلہ فلسطین کا واحد حل
استقامت اور مزاحمت مسئلہ فلسطین کا واحد حل
-
Ilyas - مئی 21, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































