Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطینی ریاست کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، روسی ترجمان

ماسکو : روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروف کا کہنا ہے کہ آزاد ریاستِ فلسطین کے قیام کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن ممکن نہیں۔ ماسکو میں بریفنگ کے دوران زخاروف نے کہا کہ دو سال سے جاری اسرائیلی حملوں میں ہزاروں فلسطینی شہریوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جبکہ مغربی کنارے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے۔ یہ حقائق واضح کرتے ہیں کہ فلسطینی مسئلے کا حل مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کی بنیادی شرط ہے۔ انہوں نے کہاکہ بحران کا حل صرف سیاسی اور سفارتی راستوں سے ممکن ہے، جو اقوامِ متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر مبنی ہوں۔ زخاروف نے زور دیا کہ ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر منسلک ریاستِ فلسطین کا قیام، جو اسرائیل کے ساتھ محفوظ اور پُرامن بقائے باہمی کے اصول پر قائم ہو، خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں دیرینہ امن کے امکانات پیدا نہیں ہو سکتے۔

مزید پڑھیے

Most Popular