Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اسرائیل میں کالے قانون کی منظوری خطرناک اقدام ہے، عالمی ردعمل

تل ابیب: انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی رہنماؤں نے فلسطینیوں کیلئے سزائے موت کے کالے قانون کی منظوری کو خطرناک اقدام اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی قانون کو خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قابض ریاست کو فلسطینی سرزمین پر کوئی خودمختاری حاصل نہیں۔
حماس نے اس قانون کو قیدیوں کی جانوں کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ اور کہا کہ یہ فیصلہ صیہونی قیادت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کو نظرانداز کرنے کا ثبوت ہے۔ یورپی ممالک، اقوام متحدہ کے ماہرین اور دیگر عالمی اداروں نے بھی اس قانون کو انسانی حقوق کے خلاف اور کشیدگی میں اضافے کا سبب قرار دیا ہے۔ عالمی ردعمل میں اس قانون کو ایک خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل میں انسانی حقوق کی تنظیم نے اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل بھی دائر کر دی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں مزید بدامنی اور تشدد کو ہوا دے سکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular