
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو فریب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو پارس گیس فیلڈ پر حملے کا پیشگی علم نہیں تھا۔ اسرائیل دوبارہ گیس فیلڈ پر حملہ نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر طویل پیغام میں لکھا کہ ایرانی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہے۔ اسرائیل اسے نشانہ نہیں بنائے گا۔ اگر ایران نے قطر پر حملہ کیا تو امریکا پارس گیس فیلڈ کو تباہ کر دے گا اور ایسا حملہ کیا جائے گا جس کی شدت ایران نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے قطر پر دوبارہ حملہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ تاہم امریکا اس سطح کی تشدد اور تباہی کی اجازت نہیں دینا چاہتا کیونکہ اس کے ایران پر طویل مدتی اثرات ہوں گے۔


































