
نابلس : مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں نے اسرائیل کی مسماری پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مقبوضہ علاقوں کے وسطی حصے میں طیبہ شہر میں ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔ یہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب ایک مقامی فلسطینی رہائشی دیا جابر کو اطلاع دی گئی کہ اسرائیلی حکام جلد ہی اس کا گھر مسمار کر دیں گے۔ مظاہرین نے انہدامی پالیسی کو مسترد کرنے کے لیے شہر کی مرکزی سڑک بلاک کر دی، جس کے تحت ان کے درجنوں مکانات اور ڈھانچے منہدم ہونے کا خطرہ ہیں۔ انہوں نے نعرے لگائے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا عربوں کے گھروں کو مسمار کرنا نہیں چلے گا اسرائیلی پولیس فورسز نے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی۔


































