Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

فلسطینی طویل اسرائیلی قبضے میں جہنم میں زندگی گزار رہے ہیں، اقوام متحدہ

دوحہ : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ فلسطینی اسرائیلی حکومت کے طویل قبضے کے تحت مصائب اور جہنم میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔الجزیرہ کو انٹرویو میں انتونیو گوتیرس نے کہا کہ وہ حوارہ قصبے کی صورت حال پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ آبادکاروں نے حملہ کرکے درجنوں مکانات اور کاروں کو آگ لگادی۔ حملے میں سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی عوام اس وقت بہت زیادہ مصائب کا شکار ہیں اور اسرائیلی محاصرہ شدہ غزہ میں کئی پہلوؤں سے زندگی جہنم بنی ہوئی ہے۔ گوتیرس نے اس دعویٰ کی بھی تردید کی کہ ان کی تنظیم نے یوکرین کے مقابلے میں فلسطینی مسئلے پر دُہرا معیار اپنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے جاری اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کا کوئی متبادل نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو عالمی قوانین کا احترام یقینی بنانے کے لیے مضبوطی سے پیش قدمی کرنی چاہیے۔ تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ بین الاقوامی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کے قابل نہیں ہے۔یہ قراردادیں بین الاقوامی گورننس میں اصلاحات کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular