Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

فلسطینی نوجوان کی فائرنگ، ایک اسرائیلی ہلاک، 2 زخمی

تل ابیب: اسرائیل میں فلسطینی نوجوان کی فائرنگ سے ایک صیہونی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ تل ابیب میں فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی میں مشہور اسٹریٹس ڈیزنگوف پر کیفے کے سامنے صیہونی آبادکاروں کو نشانہ بنایا۔ گولیاں لگنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔جس میں سے ایک اسپتال میں جاکر دم توڑ گیا۔مسلح نوجوان موقع سے فرار ہوگیا جسے پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ جس کی شناخت معتز باللہ صلاح الخواجہ کے نام سے ہوئی ہے۔اور وہ اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکا ہے۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے پاس اسرائیل میں داخلے کا پرمٹ نہیں تھا۔ حماس نے اعلان کیا کہ تل ابیب میں فائرنگ کرنے والا نوجوان تنظیم کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کا ایک رکن تھا۔ یہ آپریشن قابض ریاست کے ان جرائم کے جواب میں کیا گیا جن سے فلسطینیوں کی قوت ارادی کو کمزور نہیں کیا جاسکا۔ فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ نے اپنے ترجمان طارق عزالدین کے ذریعے کہا ہے کہ ہم تل ابیب میں کمانڈو آپریشن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے اسرائیلی سیکیورٹی سسٹم کو تباہ کر دیا ہے۔ ادھر صیہونی آباد کار نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے مشرق میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular