
غزہ : حماس نے فلسطینی اتھارٹی کو خبردار کیا ہےکہ وہ غزہ کی تباہی اور المیے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے۔حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ حماس نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں مثبت اور پیش رفت پر مبنی مؤقف اختیار کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی فلسطینی فریق کے لیے انتظار کی پالیسی اختیار کرنا یا قومی وحدت کی راہ میں رکاوٹ بننا کسی طور فائدہ مند نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی اتھارٹی سخت غلطی پر ہے کہ وہ غزہ میں عوام پر نازل اس عظیم تباہی اور المیے سے کوئی سیاسی فائدہ حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ صیہونی حکومت تمام فلسطینی دھڑوں اور طبقات کو ہر محاذ پر نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ خطرناک حقیقت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ فلسطینی صفوں میں فوری اتحاد قائم کیا جائے.


































