
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہاہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کا انتظام سنبھالنا چاہیے۔ جس میں اقوام متحدہ اور غیر ملکی جماعتوں کے لیے عارضی کردار ہوں گے۔ اٹلانٹک کونسل میں اپنی تقریر میں بلنکن نے کہا کہ غزہ کا انتظام کرنے والے خطے میں استحکام اور بحالی کی کوششوں کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے سینئر اہلکار کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے پارٹنر ممالک کے فوجیوں اور فلسطینی اہلکاروں پر مشتمل عارضی سیکورٹی فورس کی تشکیل کا بھی ذکر کیا۔ بلنکن نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ جامع اصلاحات کرے اور مغربی کنارے اور غزہ کے درمیان اتحاد کو فروغ دے۔


































