
واشنگٹن : پاکستان نے غزہ استحکام فورس کا حصہ بننے کی پیشکش کردی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان کی پیشکش پر اس کے شکر گذار ہیں۔ واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہاہےکہ غزہ میں جنگ کے بعد کے سیکیورٹی انتظامات پر سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ امید ہےکہ کئی ممالک غزہ میں فورس کے حصے کے طور پر فوج بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے بہت شکر گزار ہیں کہ اس نے غزہ امن منصوبے کا حصہ بننے یا کم از کم اس پر غور کرنے کی پیش کش کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہےکہ پاکستان سمیت دیگر ملکوں نے غزہ میں اپنے فوجی دستے بھیجنے سے متعلق کچھ سوال پوچھے ہیں اس کے بعد ہی ہم کسی ملک سے یہ کہہ سکیں گے کہ وہ غزہ امن منصوبے کے لیے اپنی خدمات پیش کرے۔


































