Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پاکستانی خواتین عورت مارچ جیسے غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ نہیں بنیں گی، سیدہ زہرا نقوی

لاہور : رکن پنجاب اسمبلی اور مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کی آڑ میں ملک میں فحاشی، عریانی اور بے حیائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسلام میں یہ عمل حرام ہے، اس کیخلاف ہر سطح پر مخالفت کی جانی چاہیے۔ لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عورت حیا اور عفت کی علامت ہے، پاکستانی خواتین عورت مارچ جیسے غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ نہیں بنیں گی، کیونکہ عورت مارچ کی شرکاء کا عورتوں کے حقیقی مسائل سے دور دور کا تعلق نہیں ہوتا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی خواتین اپنے حقیقی مسائل کو اجاگر کریں اور ان کا حل بھی تلاش کرنے کی کوشش کریں تاکہ این جی اوز مافیا اور مادر پدر آزادی کے حامی ٹولے کی حقیقت بے نقاب کی جا سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular