Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

پاکستانی حکام عوام کے پُرامن احتجاج کے حق کا احترام کریں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن : ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ جیل میں قید سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر احتجاج کرنیوالوں پر بار بار ہائی پریشر واٹر کینن کا استعمال پُرامن اجتماع کے آئینی حق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کو عوام کے پُرامن احتجاج کے حق کا احترام کرنا چاہیے اور طاقت کے غیر متناسب اور سزا دینے کے طریقوں کو ختم کرنا چاہیے۔ ایمنسٹی کے مطابق منگل کی شب راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقاتوں سے بار بار انکار کے خلاف دیے گئے پُرامن دھرنے کو ایک مرتبہ پھر واٹر کینن کے ذریعے منتشر کر دیا گیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ شدید سردی میں استعمال کیے گئے پانی میں کیمیائی مواد بھی شامل تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بیان میں کہا کہ خاندان اور وکلاسے ملاقات روکنا پاکستان کی بین الاقوامی انسانی حقوق کے وعدوں کی خلاف ورزی ہے اور منڈیلا رولز کے مطابق اسے کوئی تعزیری اقدام نہیں بنایا جا سکتا۔ ایمنسٹی نے کہا ہے کہ حراست کے حالات بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیار کے مطابق ہونے چاہئیں۔ فوری طور پر عمران خان کے خاندان اور وکیل سے ملاقات کے حقوق بحال کئے جائیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular