
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان او آئی سی اجلاس میں کشمیر کے حوالے واضح آواز بلند کرے گا کشمیریوں ہم تمھارے ساتھ ہیں۔ ہم تمھیں بھولے نہیں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت بھی کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے۔ نسل کشی کی جارہی ہے۔ اجلاس میں ہم کشمیر کے معاملے کو اجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے امریکی وزیرخارجہ نتھونی بلنکن نے روہنگیا کے مسلمانوں کا ذکر کیا۔ مگر کشمیر کا ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کی توجہ افغانستان کی جانب مبذول کرائی۔ دسمبر میں بھی ہم نے افغانستان کے معاملے پر اجلاس بلوایا۔


































