
اسلام آباد : پاکستان نے یوکرین سے طلبا کے انخلا کیلئے رومانیہ اور ہنگری سے مدد مانگ لی اب تک 13 سو کے قریب پاکستانیوں کو نکالا جاچکا ہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ رومانیہ اور ہنگری کے وزرائے خارجہ نےتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ طلبا کے انخلا کیلئے کردار ادا کریں گے انہوں نے روس یوکرین تنازع سفارتکاری سےحل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں، اس جنگ سے یورپ کی معیشت تباہ ہوگی پاکستان امن کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے.


































