Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

عراق پر سعودی حملے کو پاکستان نے حق دفاع قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر خودمختار ریاست کو بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور عراق میں سعودی کارروائی کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کو اولین ترجیح دیتا ہے اور تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عمل درآمد کا حامی ہے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے اور کوششیں بدستور جاری ہیں تاکہ متعلقہ فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔
میڈیا بریفنگ میں طاہر اندرابی نے کویت کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اردن اور بحرین کے ساتھ بھی دفاعی شعبے میں قریبی تعلقات قائم ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں اردن یا بحرین کے ساتھ کسی نئے دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تو اس سے متعلق مناسب وقت پر عوام اور میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular