Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

کراچی میں ملی تنظیموں اور دینی شخصیات نے اربعین حسینی کے خلاف سازش کو ناکام بنادیا

کراچی: کراچی میں ملی تنظیموں اور دینی شخصیات نے اربعین حسینی کے خلاف سازش کو ناکام بنادیا۔ اور عزاداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کیا۔ جعفریہ الائنس پاکستان کی دعوت پر ملت جعفریہ کی ملی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بارگاہ حسینی میں منعقد ہوا۔ جس میں بشمول مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علما کونسل، آئی ایس او، پاک محرم ایسوسی ایشن، مرکزی تنظیم عزا،ٹرسٹیز، پرمٹ ہولڈرز، اسکاؤٹس گروپ اور شہر بھر سے ملی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکائے اجلاس نے متفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اربعین امام حسین (ع) مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ بپا کیا جائے گا۔ کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ اور اندرونی سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ناقابل قبول ہے۔ شرکائے اجلاس نے پاک محرم ایسوسی ایشن، اسکاؤٹس گروپس اور جلوس کے منتظمین پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ماضی کی طرح جلوس اربعین کا اہتمام کیا جائے گا اور نشتر پارک میں مجلس عزاء مقررہ وقت پر منعقد کی جائے گی جس سے علامہ شہنشاہ نقوی خطاب کریں گے اور اسکاؤٹس گروپس جلوس عزاء کی قیادت کریں گے اور نماز دوران مرکزی جلوس کا اہتمام آئی ایس او کے زیر اہتمام ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا ع کے قریب کیا جائے گا۔انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزاداروں کی فُول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ شرکائے اجلاس نے سانحہ عاشورا، سانحہ اربعین، ٹارگٹ کلنگ اور مختلف دہشت گردانہ کاروائیوں میں شہید ہونے والے عزاداروں کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ شرکائے اجلاس نے شیعہ لاپتہ عزاداروں اور ان کے اہل خانہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری شیعہ قوم لا پتہ شیعہ عزاداروں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular