Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

آئی ایس او کے تحت جامعہ وفاقی اردو میں یوم حسین(ع) کا انعقاد

کراچی(پ-ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ وفاقی اردو یونٹ کے تحت وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس کراچی میں سالانہ یوم حسین علیہ السلام بعنوان قیام امام حسین ع اور نظام اسلامی منعقد کیا گیا۔ جس سے آیت اللہ غلام عباس رئیسی، مولانا منظر الحق تھانوی، مولانا علی نقی ہاشمی سمیت ملک پاکستان کے نامور علماء کرام نے خطاب کیا جبکہ مختلف نوحہ و نعت خواں حضرات نے بارگاہ امامت،میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم حسین ع میں طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یوم حسین سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ غلام عباس رئیسی کا کہنا تھا کہ امام حسین ع کی بے مثال قربانی کا مقصد دین محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بقاء اور اسلام کی سربلندی تھا۔آپ علیہ السلام نے اپنے قیام کو اپنی ایک وصیت میں یوں بیان کیا تھا کہ میرے قیام کا اصل مقصد فتنہ و فساد برپا کرنا نہیں بلکہ اپنے نانا حضرت محمد مصطفی ص کی امت کی اصلاح کرنا ہے اور اس کا واحد طریقہ امر باالمعروف و نہی عن المنکر ہے،انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آج پھر یزید وقت نے اپنا سر اٹھایا ہے اس نے پھر مسلمانان عالم پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ یوم حسین ع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منظر الحق تھانوی نے کہا کہ امام حسین ع کی جانب سے راہ اسلام میں دی جانے والی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور یہ قربانی تا قیامت دنیا کے مظلومین کے لیے باعث تقویت رہے گی۔
مقررین نے دو روز قبل جامعہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں شرپسند عناصر کی جانب سے سبیل امام حسین ع پر بزدلانہ حملے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ چودہ سو سال سے یہ ہی امام ع کا پاکیزہ خون انسانیت کو نجات دلاتا آیا ہے، ہر دور میں جب بھی کسی ظالم و جابر انسان نے مقدسات دین کو پامال کرنے یا معصومین پر ظلم توڑنے کے لئے سر ا ٹھانے کی کوشش کی تو حسینیت نے اس کا سر کچل دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular