
تل ابیب : جنگ بندی کے دوران صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حزب اللہ پر بھرپور حملہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہےکہ حزب اللہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس میں رواں ہفتے کے آغاز میں توسیع کی گئی تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری مختصر بیان میں بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو ہدایت کی کہ حزب اللہ کے اہداف پر بڑے حملے کئے جائیں۔
ادھر گذشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں یُحمر الشقیف کے مقام پر ایک ٹرک اور موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق ان حملوں میں چار افراد شہید اور سترہ زخمی ہو گئے۔


































