
تہران : ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 55 ویں لہر کے تحت اسرائیل اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے اسٹریٹجک مفادات کو نشانہ بنایا۔ عسکری ہتھیار بنانے والی کمپنی اور اسرائیل ائیرو اسپیس انڈسٹریز میں تباہی مچادی۔ تل ابیب پر پہلی بار سجیل میزائل بھی داغ دیا۔ جگہ جگہ آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی حملوں میں ایک سو بیالیس اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ تل ابیب اور بن گوریون ائرپورٹ پر بھی حملہ کیا گیا۔ حملوں میں ہائپرسونک میزائل فتاح، ذوالفقار۔ عماد اور قدر کے ساتھ حملہ آور ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔ پہلی بار سجیل میزائل بھی اسرائیل کی جانب داغ دیے۔ جگہ جگہ آگ بھڑک اٹھی۔ بیت شمیش علاقے میں میزائل لگنے سے تباہی مچ گئی۔ ایرانی حملوں میں ایک سو بیالیس اسرائیلی زخمی ہوگئے. مجموعی تعداد ساڑھے تین ہزار تک جاپہنچی۔
امارات، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی مراکز کو بھی میزائلوں اور اسمارٹ ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ الظفرہ، الجفیر اور شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر بھی حملے کئے گئے۔ حملے میں دبئی ائرپورٹ کے قریب آگ لگنے سے پروازیں معطل ہوگئیں۔ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر حملے میں دس امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب، قطر اور اردن نے متعدد میزائل اور ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل نے تہران۔ شیراز۔ اصفہان اور تبریز میں شدید حملے کئے۔ حملوں میں پندرہ افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ حملوں سے ایران کے خلائی ریسرچ مرکز کو بھی نقصان پہنچا۔ بمباری سے متعدد ملازمین اور انجینئرز شہید ہو گئے۔


































