
راولپنڈی : آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 3 سال مکمل ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی ناکام مہم جوئی کابھرپور جواب دیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ بھارتی فائٹر ایئر کرافٹ کو مارگرانے میں پاکستان ایئر فورس کی کامیابیاں، پاک بحریہ کی جانب سے سمندرمیں بھارتی آبدوز کا سراغ لگانا اور ایل او سی پر پاک فوج کا شاندار جواب وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مشکل حالات میں کامیابی کا تعین صرف ہتھیار یا افرادی قوت ہی نہیں بلکہ قوم کا عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاری کرتی ہے، پاکستان زندہ باد۔ یاد رہے کہ 27 فروری 2019 تاریخ کا وہ دن ہے جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو یہ بتایا تھا کہ مملکت خداداد کے دفاع کے لیے ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔


































