
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکوں سے ایک شخص جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔ پہلا دھماکہ مغربی کابل میں ہزارہ برادری کے علاقے میں ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔ دوسرا دھماکہ پی ڈی تھری کے ایریا میں ہوا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کی جانب سے دھماکے کی تصدیق کی گئی اور کہا گیاہے کہ یہ دھماکا بھی گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی طرح ہی تھا جبکہ دونوں میں ایک ہی طرح کی دھماکاخیز ڈیوائسز کا استعمال کیا گیا تھا۔


































