Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

پاکستان کی درخواست پر عراق کا زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عراقی ہم منصب عثمان علی فرہود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستانی زائرین کے ویزا اجراء میں تاخیر،ویزا تعداد میں اضافہ اور عراق داخلے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وزیر داخلہ نے ایران عراق سرحد پر پھنسے 5 ہزار پاکستانی زائرین کو عراق داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست کی جس پر عراقی وزیر داخلہ نے تمام تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبات کی فوری منظوری اور ان پر بلاتاخیر عملدآمد کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زیرالتواء پاکستانی زائرین کی تمام ویزا درخواستوں پر فی الفور عملدرآمد کیا جائے گا۔
عراقی وزیرداخلہ نے چہلم امام حسین کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے بھی خصوصی ویزا سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔
ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان سے عراق جانے کے خواہشمند زائرین کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ ہوا جبکہ مسائل کے پائیدارحل کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عراقی وزیر داخلہ عثمان علی فرہود کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی۔
عراقی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور جلد پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیرداخلہ اللہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular