Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

عالمی برادری کے خدشات جوتے کی نوک پر، اسرائیل نے نئی صیہونی بستی کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کردئے

تل ابیب : اسرائیلی حکومت نے عالمی برادری کی تشویش مسترد کرتے ہوئے نئی صیہونی بستی کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کردئے۔ اسرائیل کی لینڈ اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر مقبوضہ مغربی کنارے میں 1,248 نئے ہاؤسنگ یونٹس کیلئے ٹینڈر شائع کیے ہیں۔ یہ ٹینڈر امریکا کو چار ماہ تک ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر روکنے کی یقین دہانی کے باوجود شائع کئے گئے۔ فلسطینی وزارت خارجہ اور تارکین وطن نے نئی آبادکاری کیلئے ٹینڈر جاری کرنےکی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی موقف۔ مطالبات۔دستخط شدہ معاہدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کررہا ہے جو آبادکاری کو غیر قانونی، ناجائز اور ایک ایسا جرم قرار دیتی ہیں جس سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کے اصولوں کی نفی ہوتی ہے۔ فلسطینی وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بستیوں میں اضافے اور توسیع عالمی برادری کی مرضی کےلئے کھلا چیلنج ہے اوریہ امریکی اور بین الاقوامی پوزیشنوں کو مسترد کرنے کے مترادف ہےجو تنازعات پر خطرات سے خبردار کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض ریاست اپنے توسیع پسندانہ نوآبادیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور مقبوضہ مغربی کنارے کے بتدریج الحاق کی پیشرفت کے لیے دوہرے بین الاقوامی معیارات کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular