کابل : طالبان حکام نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وفود کی تجاویز اور سفارشات کو افغانستان میں اسلامی نظام چلانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی برادری کے تحفظات دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ او آئی سی کو یقین دلایا گیا ہے کہ ہم ملک کے تمام معاملات کو اسلامی اصولوں کی بنیاد پر جاری رکھیں گے اور لوگوں کی مشاورت اور آراء کو بروئے کار لایا جائے گا۔ او آئی سی کا ایک وفد امارت اسلامیہ کے ساتھ رکن ممالک کے خیالات شیئر کرنے کے لیے افغانستان کا دورہ کر رہا ہے۔ مجاہد کے مطابق او آئی سی کے وفد نے قندھار کے گورنر سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- او آئی سی کی تجاویز کو سرکاری امور میں بروئے…
او آئی سی کی تجاویز کو سرکاری امور میں بروئے کار لایا جائے گا، طالبان
-
Raza Musani - ستمبر 5, 2023
- بین الاقوامی خبریں
- 6
- 0 minute read


































