
غزہ : حماس نے عسکری ونگ القسام بریگیڈزکے ترجمان حذیفہ الکحلوت المعروف ابوعبیدہ کے شہید ہونے کی باضابطہ تصدیق کردی۔ نئے ترجمان نے اپنے پہلے ویڈیو بیان میں محمد السنوار ۔ کمانڈر رفح محمد شبانہ تربیت و اسلحہ کے ذمہ دار حکم العیسیٰ۔ کمانڈر غزہ رائد سعد سمیت کئی کمانڈروں کے شہید ہونے کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگ اپنا دفاع کرتے ہیں اور جب تک قبضہ باقی ہے اپنے ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے، چاہے ہمیں اپنے ناخنوں سے لڑنا پڑے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے ہلکے ہتھیاروں کے بدلے اسرائیلی قابضین کے ہتھیار چھینے جائیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ثالثوں اور عالمی برادری کو اسرائیل کو پابند کرنا چاہیے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرے۔


































