Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اوڈیشہ: ٹرینوں میں تصادم، 300 کے قریب افراد ہلاک، 900 زخمی

نئی دہلی: ہندوستان کے صوبے اوڈیشہ میں ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم میں تین سو کے قریب افراد ہلاک اور نو سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ کی شام سات بجے اوڈیشہ کے ضلع بالاسور میں بہناگا اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ شالیمار چنئی کورومنڈیل ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اس دوران بنگلورو ہاؤڑا سپرفاسٹ ایکسپریس بھی اس سے جاٹکرائی۔ تیسری مال گاڑی بھی حادثے کی لپیٹ میں آئی۔ خوفناک حادثے سے کہرام مچ گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی شہروں کے اسپتالوں میں منتقل کیا۔ جہاں تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، اسے حالیہ برسوں کا مہلک ترین حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے ایک روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے نے حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular