Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

ذاکر نوید کے قاتل ہی نہیں ذہن سازی کرنیوالے اور سہولت کاروں کو بے نقاب اور گرفتار کیا جائے، علامہ سبطین سبزواری

اسلام آباد: شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ذاکر اہلبیت نوید عاشق بی اے کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں دو ماہ کے اندر دہشت گردی کا تیسرا واقعہ قابل مذمت ہے۔ اس سے پہلے اربعین کے جلوس پر کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ کا حملہ، مجلس عزا سے خطاب کے بعد واپسی پر مجھ پر قاتلانہ حملہ اور اب نئی آبادی پٹھان والا میں دہشتگردی کا یہ واقعہ حکومت اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ انتظامیہ نے اگر بر وقت کارروائی کرکے دختر رسول سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے گستاخ دجالی فتنے کو نکیل نہ ڈالی تو یہ جھنگ کے تکفیری، بازاری کالعدم دہشتگرد گروپ سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا۔ کیونکہ استعماری ایجنٹ گروہ کی ملکی اور عالمی سطح پر بدنامی کے بعد نئے فتنے کو تیار کیا جا رہا ہے۔ لیکن مکتب اہلبیتؑ کے پیروکاروں کو پہلے دبایا جا سکا ہے اور نہ ہی آئندہ کوئی یزیدی کامیاب ہوگا۔ راہ حسینی کے مسافر اپنی قربانیاں دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیں گے۔ سیالکوٹ انتظامیہ کو بارہا آگاہ کیا جاتا رہا ہے مگر اس طرف توجہ نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر سیالکوٹ جیسے تجارتی شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، لیکن افسوسناک پہلو یہ ہے کہ انتظامیہ خاموش ہے۔ بدبخت قاتل کو خود مجلس عزا میں شریک مومنین نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف قاتل نہیں اس کی ذہن سازی کرنیوالے، اس کو دہشتگردی کی تربیت دینے والے اور اس کے مقامی سہولت کار اور اس کے پیچھے موجود عناصر کو بے نقاب کرکے گرفتار کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular