
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ انہیں ایران سے معاہدے کی کوئی جلدی نہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر وقت کی کوئی قید نہیں۔ وہ تنازع کے خاتمے کے لیے کسی عجلت میں نہیں اور وہ ایک بہترین معاہدہ چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان ہے۔ جس میں اچھی خبر متوقع ہے۔


































