Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ہرمز میں امریکی مداخلت کسی بھی ملک کو قبول نہیں، محسن رضائی

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کسی بھی ملک کے لیے قابل قبول نہیں۔ آبنائے ہرمز کا انتظام خطے کے ممالک کا حق ہے اور اس کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں۔ محسن رضائی نے آبنائے ہرمز پر امریکی کردار کو مسترد کر دیا۔ محسن رضائی نے دعویٰ کیا کہ یورپی ممالک بھی آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس آبی گزرگاہ سے فائدہ اٹھاتی ہے، لیکن اس سے امریکا کو مداخلت کا حق نہیں ملتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز خلیج فارس کا داخلی راستہ ہے اور دیگر عالمی بی گزرگاہوں سے مختلف حیثیت رکھتی ہے۔ محسن رضائی نے سوال اٹھایا کہ امریکا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں موجودگی کی ضرورت کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی امریکی موجودگی کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور کشیدگی اب بھی برقرار ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular