
تہران : ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق خبر کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دیکر مسترد کردیا ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا ہےکہ ایک بار پھر حقیر دشمن کی پروپیگنڈہ مشینری متحرک ہو گئی ۔ ولی امرمسلمین کے بارے میں جھوٹے، من گھڑت اور مضحکہ خیز الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہیں۔ اس طرح کی غلط معلومات پر مبنی مہمات دشمن کی اپنی ناکامیوں کی تلافی کی ایک مایوس کن کوشش ہے۔ ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ایران کے دانشمند، بہادر اور ثابت قدم رہبر مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ہیں، انہوں نے اپیل کی کہ ڈیجیٹل دہشت گردی، غلط معلومات اور اخلاقی بدانتظامی سے آلودہ ماحول میں معلومات کی تصدیق کر لی جائے۔ اسرائیل اور امریکا نے احتجاج کو ہوا دینے کےلیے مظاہرین کی حمایت کی، چند چھوٹے شہروں میں محدود تعداد میں افراد کو سڑکوں پر لایا گیا۔


































