
نیویارک: نیویارک پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں گھس گئی اور درجنوں طلبا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کئی طالبات کو بھی حراست میں لے لیا۔ گرفتاریوں کے دوران طلبا نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ پولیس نے ایڈمنسٹریشن بلاک۔ ہیملٹن ہال اور اکیڈمک بلاک سمیت کیمپس کے مختلف حصوں کی تلاشی لی اور طلبا کو باہر نکال دیا۔ حراست میں لئے گئے طلبا کی تعداد تیس سے چالیس کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ پولیس کو یونیورسٹی میں کارروائی کی اجازت انتظامیہ نے دی کیونکہ طلبا نے مقررہ مہلت تک احتجاج ختم کرنے سے انکار کیا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاجی طلبا کے داخلے منسوخ کرنا شروع کردئے ہیں۔


































