
نیویارک : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ چین میں کورونا کی وبا میں پھیلاؤ کے باعث دیکھی گئی جس سے خدشہ پیدا ہوا کہ دنیا میں توانائی کے ایک بڑے صارف کی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کم ہو سکتی ہے۔ چین میں حکام کورونا وبا کی نئی لہر سے نبرد آزما ہیں جہاں ملک کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس سے توانائی کی طلب میں بڑی کمی واقع ہوئی۔ دوسری جانب امریکہ میں شرح سود میں اضافے کے باعث بھی عالمی مارکیٹ کو دھچکا لگا ہے۔


































